Best Urdu Article Dunia Ek Khawab in urdu اردو آرٹیکل دنیا ایک خواب
Best Urdu Article Dunia Ek Khawab is an urdu article about the reality of this world. اردو آرٹیکل دنیا ایک خواب دنیا کی حقیقت کے بارے میں ہے
Urdu Article "Dunia Ek Khawab" اردو آرٹیکل"دنیا ایک خواب"
Dunia Ek Khawab دنیا ایک خواب
میں اپنی مٹھی میں پوپ کورن ( جو مکی کے دانوں کو بھون کر پھول بنائے جاتے ہیں) لئے بیٹھا تھا اور ایک ایک دانہ منہ میں ڈال کر چبا رہا تھا اور اپنے ہی خیال میں مست تھا کہ اچانک میرے گال پہ پڑے طمانچے نے مجھے نیند سے جاگنے پر مجبور کردیا۔
میرے جاگنے تک طمانچہ رسید ہو چکہ تھا۔ میرے ابو جو میرے ساتھ سوے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ"نیند میں اپنے دانت کیوں چبا رہے ہو"۔ خیر میں یہ سن کے پھر سے سو گیا۔ یہ تب کی بات ہے جب میں بارہ تیرہ برس کا تھا۔
آج جب مجھے یہ واقعہ یاد آتا ہے تو ایک خیال آتا ہے کہ دنیا کی حیثیت ایک خواب سے زیادہ نہیں ہے۔ ہم جو اس دنیا میں لا تعداد کام سرانجام دیتے ہیں وہ پوپ کورن کھانے کے موافق ہے۔
جس طرح میں خواب میں پوپ کورن کھا رہا تھا اور حقیقت میں میں اپنے خالی دانت چبا رہا تھا بالکل اسی طرح ہم دنیا میں جو اعمال کرتے ہیں بس خواب کا ایک حصہ ہے اس سے بڑھ کر اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
دنیا کی حقیقت خواب کی مانند ہے۔ ایک نا ایک دن ہمیں اس خواب سےبیدار ہونا ہے، اور حقیقی دنیا میں جانا ہے۔ لحاظہ اس دنیا کو خواب سمجھ کر اچھے عمل کریں، اپنے خواب کو بہتر بنایں اور بیدار ہونے پر عمدہ نتائج کی توقع رکھیں۔
از قلم:- مدثر حسین۔
حوالہ:- ڈایری ۳
copyright© All copy rights reserved.
Boht shukriya
ReplyDelete